خبرنامہ پنجاب

لاہور:شہریوں کیلئے خوشخبری،بجلی کی قیمتوں میں کمی

لاہور:(آن لائن)لاہور میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، اب نرخ پانچ سال تک نہیں بڑھیں گے، نیپرا نے پہلی مرتبہ کسی بھی کمپنی کے پانچ سالہ ٹیرف کی منظوری دی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق پانچ سالہ ٹیرف کی منظوری نجکاری کےلئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی خاطر دی گئی ہے آئندہ پانچ سال کےلئے ٹیرف کی منظور دی گئی ہے ۔ نئے ٹیرف کے مطابق لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے ٹیرف میں دوروپے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دی گئی ہے، گھریلو صارفین کے ٹیرف میں ایک روپے پندرہ پیسے،کمرشل صارفین کے ٹیرف میں ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے ۔ صنعتی صارفین کوایک روپے پچاسی پیسے فی یونٹ فائدہ ہوگانیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو پرکشش منافع کے لیے پانچ سالہ ٹیرف منظور کروایا گیا ہے نیپرا سالانہ بنیادوں پر لیسکو کے ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ بھی کرسکے گا۔