خبرنامہ پنجاب

لاہورفائرنگ سے ریٹائرڈ میجرجاں بحق

لاہور:(آئی این پی) لاہور کے علاقہ عسکری 5میں گھر پر فائرنگ سے ریٹائرڈ میجر شاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد نامی ریٹائرڈ میجر کو منہ میں گولی لگی جو سر سے نکل گئی تاہم انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور خودکشی سمیت دیگر امور کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے ‘ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع خودکشی بھی ہو سکتا ہے اور کسی کی جانب سے فائرنگ کا بھی مگر ابھی تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے آجائیں گے ۔