خبرنامہ پنجاب

لاہور:فیکٹری ایریامیں 13سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی

لاہور:(آئی این پی) لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں نامعلوم نوجوانوں نے 13 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم سے 2نامعلوم کار سواروں نے 13 سالہ لڑکی کو اغوا کیا۔ لڑکی کے مطابق ایک لڑکا گاڑی میں اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا جبکہ دوسرا گاڑی چلاتا رہا ،زیادتی کے بعد اسے گھر کے قریب سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس نے طبی معائنے کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔