خبرنامہ پنجاب

لاہور:لاری اڈاکےقریب فائرنگ،راہگیرخاتون زخمی

لاہور:(آئی این پی)لاہور میں لاری اڈاکےقریب فائرنگ ہوئی ہے جس کی زد میں آکر ایک راہگیر خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے،زخمی خاتون کو طبی امداد دینے کیلئے میؤاسپتال منتقل کیا گیا ہے۔