خبرنامہ پنجاب

لاہور:لڑکےنےلڑکی پرفائرنگ کی خود کو بھی گولی مارلی

لاہور:(آئی این پی) محبت میں ناکامی پر لاہور میں نوجوان نے لڑکی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور خود مبینہ طور پر خودکشی کر لی ۔ کوٹ لکھپت کے علاقے اسماعیل نگر کی رہائشی مہوش سے پتوکی کا رہائشی اشفاق پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا ۔ مگر مہوش کی والدہ نے ذات برادری اور حسن نسب کو جواز بنا کر رشتے سے انکار کر دیا تھا ۔ اشفاق ہفتہ کی صبح مہوش کے گھر آیا اور اسکو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور خود کو مبینہ طور پر گولی مار لی ۔ لڑکی کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جبکہ اشفاق راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ تمام محرکات کا جائزہ لے کر معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ لڑکے کو قتل کیا گیا ہو، اس لئے تمام پہلو ؤں کا گہرائی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔