لاہور:لیڈی ایچی سن ہسپتال میں نومولود بچے کو چوہے نے کاٹ لیا-زخمی بچے کو ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کی ، بچہ چند روز قبل ہسپتال میں پیدا ہوا تھا ۔ ہسپتال کی دیوار کے ساتھ موجود گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے وہاں چوہوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کی بھرمار ہے ۔ چوہا اسی گندگی کے ڈھیر سے اندر گھسا اور بچے کو کاٹ کر زخمی کر دیا ۔ ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔