خبرنامہ پنجاب

لاہور:مال روڈ پر سرکاری اساتذہ کا دھرنا

لاہور:(آئی این پی) لاہور میں مال روڈ پر احتجاج کا مسلسل چھٹا دن ، پہلے پانچ روز نرسیں دھرنا دئیے بیٹھی رہیں ، اب دو روز سے ٹیچرز اپنے مطالبات کے لئے سڑک روکے بیٹھے ہیں ، شہریوں کو ٹریفک جام سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ مال روڈ پر اساتذہ سرکاری سکولوں کی نجکاری اور اساتذہ کی بے روزگاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج جاری رہے گا ۔ اس سے قبل مسلسل پانچ روز نرسیں دھرنا دئیے بیٹھی رہی ہیں اور اب ٹیچرز شدید گرمی میں سڑک پر بیٹھے ہیں ۔