لاہور: (اے پی پی) پنجاب اسمبلی کے سامنے سکھ برادری نے پاکستان سکھ گردوارہ کمیٹی میں ممبران کی نامزدگی کے خلاف دھرنا دے ڈالا، کہتے ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ دھرنا دینے سے مال روڈ اور ارد گرد کی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام شدید درہم برہم ہو گیا۔ سکھ برادری ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں تھی، جبکہ شہری سڑکوں پر گھنٹوں خوار ہونے سے پریشان تھے۔ دھرنے سے مال روڈ، کوئینز روڈ، گورنر ہاؤس، میکلوڈ روڈ، ایبٹ روڈ سمیت دیگر ملحقہ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔