لاہور(اے پی پی)لاہور ہائی کورٹ نے متوقع میئر لاہور خواجہ احمد حسان کے سرکاری اجلاسوں کی صدارت کرنے کے کیس میں صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دئیے ۔ درخواست گزار منیر احمد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ احمد حسان ایک یونین کونسل کے چیئرمین ہیں اور سرکاری اجلاسوں صدارت کوئی استحقاق نہیں، وہ کس حیثیت میں سرکاری اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئےایل ڈی اے، واسا، ایل ٹی سی اور چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کر دئیے اور 4 اپریل تک جواب طلب کر لیا ۔