لاہور:(اے پی پی)لاہور میں محکمہ انہار کے نائب قاصد نے دفتر میں پنکھے کے ساتھ جھول کر خودکشی کر لی ۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق بند روڈ کے علاقے نواں کوٹ کا رہائشی محمد شفیق محکمہ انہار میں بطور نائب قاصد کام کرتا تھا ۔ آج صبح آفس آیا اور معمول کے مطابق کام شروع کیا ۔ اس دوران دوسری منزل پر اکاؤنٹنٹ کے کمرے میں جا کر پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔ پولیس کے مطابق شفیق نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں