خبرنامہ پنجاب

لاہور:میٹروبس سروس سیکورٹی وجوہات پر دو روز کیلئے بند

لاہور:(اے پی پی)وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ لاہور میں میٹروبس سروس کو سیکورٹی وجوہات پر دو روز کیلیے بند کیا گیاہے،نیب میٹروبس کیخلاف کارروائی کے بجائے اس کی خامیاں سامنے لائے۔ لاہور میں وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا میٹرک کے امتحانی مراکز کا دورہ کرنے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب اپنا کام کرے ،پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے ، میٹرو بس پراجیکٹ کے آڈٹ سمیت تمام معاملات ریکارڈ پر ہیں ۔ میٹرو بس کیخلاف کارروائی کے بجائے اس کی خامیاں سامنے لائے،انہوں نے کہا کہ تحفظ خواتین بل سے ان سمیت کوئی مبرا نہیں ،قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو بھی کڑے پہننا پڑ سکتے ہیں۔