لاہور:(اے پی پی )تعلیم کی ناقدری یا قانون نافذ کرنے والے ادارے کی خوش قسمتی، میٹرک پاس نوکری کے لئے ایم فل اور ایم اے پاس خواتین بھرتی ہو گئیں۔ تعلیم تو چاہئے تھی میٹرک لیکن ایم فل، ایم اے، ایل ایل بی، گریجوایٹ اور انٹر پاس خواتین پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہو گئیں۔ چوہنگ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی تو 233 لیڈی کانسٹیبلز نے حصہ لیا۔ اس پروقار تقریب کی روح رواں خواتین نے بتا دیا کہ اگر خواتین گھر داری میں ماہر ہیں تو بندوق چلانا بھی خوب جانتی ہیں۔ پاس ہونے والی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور عزم کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا خود بھی دہشت گردوں کے خلاف پر عزم دکھائی دیئے۔ آئی جی نے چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں نئے آڈیٹوریم کا افتتاح بھی کیا۔