لاہور:(اے پی پی)لاہور میں پولیس نے اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق اسلحے کی سمگلنگ کی خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے کاہنہ میں کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ایک گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اسلحے کی اسمگلنگ کا کام کرتے تھے اور قبائلی علاقوں سے اسلحہ پنجاب اسمگل کیا جاتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔