خبرنامہ پنجاب

لاہورمیں آج بادلوں اورسورج کی آنکھ مچولی جاری رہےگی

لاہور: (آئی این پی) لاہور پرآج بادل رہیں گے مگر کھل کر برسنے کا امکان نہیں ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی رہے گی جس سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 65 فیصد تک رہے گا جبکہ ہلکی رفتار سے ہوا بھی چلتی رہے گی ۔ شام گئے موسم میں تبدیلی ہو گی اور ہفتہ اتوار کو بارش ہونے کا امکان ہو گا ۔