لاہور:(آئی این پی) جہانیاں کے علاقے اڈا لکھی ٹبی کے قریب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئےجب کہ ایک نے خود کو دھماکے سے آڑالیا-پولیس اور سی ٹی ڈی نے لاہور میں جہانیاں کے علاقے اڈا لکھی ٹبی کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ دہشت گردوں کے 2سے 3 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی اورالقاعدہ گروپ سےہے جوکہ ملتان میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چایتے تھے جب کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواداورخودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیےخانیوال اسپتال منتقل کردی ہیں۔