لاہور کے علاقے ہنجروال سے بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل کرلیا گیا۔عظمت علی کو اس کی بیوی نے اپنے سابق منگیتر کے ساتھ مل کر قتل کیا۔واردات کا سراغ فون کال ریکارڈ سے لگایاگیا۔
لاہور میں شوہر کے ساتھ اختلافات کی انتہا کےبعد نوبت قتل تک جا پہنچی ۔ہنجروال سے چند روز قبل ملنے والی بوری بند لاش عظمت علی کی تھی۔تفتیش میں انکشاف ہوا کہ قتل کسی غیر نے نہیں بلکہ اس کی بیوی نے اپنے سابق منگیتر کے ساتھ مل کر کیا ہے ۔ملزمہ صوفیہ اور تنویر کے درمیان ہونے والی موبائل فون کالز نے معاملے کی گتھی سلجھا دی ۔
ملزمہ صوفیہ نے بیان دیا کہ شوہر نشے کا عادی تھا اور آئے روز کی مار پیٹ سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا ۔
عظمت علی کو قتل کرنے کے بعد لاش ویرانے میں پھینک دی گئی تھی ۔