خبرنامہ پنجاب

لاہورمیں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور:(آئی این پی ) رات گئے ہونے والی بارش کے باعث لاہور اور قریبی علاقوں میں کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی۔ جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ ملکہ کوہسار، مری، ہنگو، ٹانک، میانوالی، گوجرہ، قائدآباد اور دیگر علاقوں میں بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے-