لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) لاہورکے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں سرچ آپریشن کاہنہ،نشتر کالونی اور کوٹ لکھپت میں کیا گیا ، پولیس نیشہریوں کی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کی اورشناختی کوائف پورے نہ ہونے پر 10 افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔گلشن اقبال سبزی منڈی میں بھی سرچ ا?پریشن کیا گیا اور شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 10 مزید افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔