لاہور(آئی این پی) لاہور میں سول ایوی ایشن نے دبئی جانے والی پرواز کے پروں میں ڈنٹ پڑنے کی وجہ سے روک لیا۔تفصیلات کے مطابق پرواز 776کے پروں میں ایئر پریشر کی وجہ سے ڈنٹ پڑگیا جس کے بعد سول ایوی ایشن نے شاہین ائیرلائنز کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کو روک لیا۔انتظامیہ کے مطابق پرواز 776کی روانگی ڈنٹ پڑنے کی وجہ سے موخر کی گئی۔طیارے ایئر بس اے 320کے پچھلے پروں میں ڈنٹ پڑا۔اس حوالے سے ایوی ایشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ مکمل مرمت کے بعد کلیئرنس ملنے پر ہی مسافروں کوروانہ کیا جائے گا۔