خبرنامہ پنجاب

لاہورمیں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب

لاہور: (آئی این پی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چند روز کے وقفے کے بعد ہونے والی موسلا دھار بارش نے پھر جل تھل ایک کر دیا۔ بارش کے باعث مختلف علاقوں اور سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ تیز بارش کے بارش سول سیکرٹریٹ میں بھی پانی جمع ہو گیا۔ صورت حال کے پیش نظر مختلف علاقوں میں واسا کا اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔