لاہور:(اے پی پی)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن کاکہنا ہے کہ خواتین کو سماجی،معاشی،فکری اور دیگرشعبوں میں آگےآناہوگا،خواتین ججوں کو ایسا ماحول فراہم کیاجائےگا کہ وہ بلا خوف و خطر فیصلےکرسکیں۔لاہور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اعجازالاحسن نےپنجاب بھرکی خواتین ججزکی کانفرنس کےافتتاحی سیشن سےخطاب کیا،ان کاکہناتھاکہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں،مردوں کے معاشرے میں خواتین کاآگے بڑھناحوصلہ افزا رجحان ہے۔انہوں نے کہاکہ جوڈیشری میں خواتین کی تعیناتی کےلیے خصوصی اقدامات کیے گئےہیں اور انہیں ایسا ماحول فراہم کیاجارہاہےکہ وہ بلا خوف و خطر فیصلے کرسکیں،ویمن ججز کانفرنس میں ہائیکورٹ کے جج صاحبان نے بھی شرکت کی،اختتامی سیشن کی صدارت سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثارکریں گے ۔