خبرنامہ پنجاب

لاہورمیں کسانوں کا احتجاج

لاہور:(اے پی پی) لاہور میں پھر کسان ہیں سراپا احتجاج ، حکومت کو احساس دلانے کے لئے چکر میں کسان سڑک پر آئے تو ٹریفک بلاک کرنے پر شہری اور مظاہرین آپس میں جھگڑ پڑے ، پاکستان کسان اتحاد اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے ہیں سراپا احتجاج ۔ پہلے فٹ پاتھ پر اور پھر مال روڈ پر آ بیٹھے کسان اپنے مطالبات کے لئے تو ٹریفک ہوگئی بند ۔ کسان مظاہرین کا مطالبہ ہے کھادوں پر سیلز ٹیکس ختم کیا جائے ۔ بجلی کے ٹیوب ویل کے لئے ٹیرف کم کیا جائے ۔ اجناس کی امدادی قیمتوں پر عملدرامد یقینی بنایا جائے ۔ بنجر زمینیں آباد کرنے والے کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالکانہ حقوق دئیے جائیں ۔ یہ بھی مطالبہ ہے مظاہرین کا اور زرعی پالیسی میں کسانوں کی مشاورت یقینی بنائی جائے ۔۔۔ کسانوں کے مسائل اپنی جگہ ٹریفک بلاک سے شہریوں کو سامنا ہے مشکلات کا ۔ صبر کا پیمانہ لبریزہوا تو شہری اور کسان الجھ پڑے ۔ اس سے قبل بھی دو روز تک مال روڈ پر کسانوں کے ایک دھڑے نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کیا تھا ۔