خبرنامہ پنجاب

لاہور:نامعلوم لوگوں نےتین لڑکوں پرتیزاب پھینک دیا

لاہور:(آئی این پی) رحمان پورہ میں تین دوست حمزہ، فاروق اور اسامہ پیدل جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد ان کے قریب رکے اور تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے ۔ تیزاب گرنے سے تینوں افراد کے چہرے متاثر ہوئے۔ جس پر انہیں فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق تینوں متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس کے مطابق تینوں متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ ان کی کیس سے کوئی دشمنی یا لین دین کا تنازعہ نہیں ہے۔