لاہور:(آئی این پی )لاہورکےعلاقےنولکھا رام گلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے2بھائیوں کو قتل کر دیا۔دوہرے قتل کےبعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیااور تاجروں نےاحتجاجاً دکانیں بند کر دیں۔ پولیس کےمطابق دوہرے قتل کاواقعہ دن دیہاڑےنولکھاکے مصروف ترین علاقےمیں پیش آیا،اسد نولکھا میں واقع اپنی ہارڈ ویئرکی دکان پر موجود تھا،جبکہ اس کا بھائی عثمان گھر سےدکان کی جانب آ رہا تھا،نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نےپہلےعثمان کو راستےمیں اور پھر دکان پر جاکر اسد کو گولیاں مار دیں اور فرار ہو گئے۔ دونوں بھائیوں کی عمریں30سے35سال کے درمیان بتائی گئی ہیں،دوہرے قتل کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس نےلاشیں اسپتال منتقل کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔