لاہور(اے پی پی)لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق عاشق آباد چوک وحدت کالونی میں لین دین کے تنازع پر پنچایت چل رہی تھی جس کے دوران ایک شخص نے اشتعال میں آکر فائرنگ کر دی۔گولیاں لگنے سے عبدالوحید،شہزاد،وقاص اور جہانگیر زخمی ہو گئے،اسپتال میں عبدالوحید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،جبکہ فائرنگ کرنے والے فرار ہو گئے۔