خبرنامہ پنجاب

لاہور:پاکستان عوامی تحریک آج مال روڈ پر دھرنا دے رہی ہے

پاکستان:(اے پی پی) پاکستان عوامی تحریک ،تحریک قصاص کے سلسلے میں آج لاہور میں مال روڈ پر احتجاجی دھرنا دے رہی ہے ، پولیس کی بھاری نفری پہنچنے کے ساتھ ملحقہ راستوں پر خاردار تار بھی پہنچا دئیے گئے ۔ پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں کسی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے اور مال روڈ اورملحقہ سڑکوں کو بلاک کرنے کے لئے کنٹینرز اور خاردار تار پہنچا دئیےگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرین کو وزیراعلیٰ اورگورنر ہاؤس کی جانب نہیں آنے دیا جائے گا ،اس کے لیے کنٹینرز اور خاردار تارلگائے اور بیریئرز کھڑے کئے جائیں گے ۔ تحریک قصاص کےسلسلے میں آج ڈھائی بجے مسجدشہدا سے ریلی نکالی جائے گی جو پنجاب اسمبلی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی جس سے طاہر القادری اوردیگررہنما خطاب کریں گے۔