لاہور (آئی این پی) لاہور میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو گلبرگ مین بلیوارڈ پولیس ناکے پر مشکوک موٹرسائیکل سوار 2 افراد کو روکا گیا تو انہوں نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ تاہم پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل قبضہ میں لے لی ۔ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔