لاہور:(ملت آن لائن) پنجاب میں پولیس دھاتی ڈور کا استعمال نہ روک سکی، نوجوان شہری گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شرقپور روڈ پر نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، اور مالو بازار میں نوجوان ہاتھ کٹنے سے زخمی ہوگیا۔
لاہور کی پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام ہوگئی، قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، پچیس سال کا موٹر سائیکل سوار نوجوان رضوان ولد حمید کے گلے پر میلاد چوک پر گلے پر ڈور
پھرنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے مالو بازار میں شفقت، ہاتھ پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا۔
ریکسیو1122 نے موقع پر پہنچ کرلاش پولیس کے حوالے کردی، جبکہ زخمی شفقت کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال شیخو پورہ منتقل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل درجنوں شہری پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں لاہور میں دھاتی ڈور کی روک تھام کے لیے سخت کارروائیاں دیکھنے میں آئی تھیں، تاہم اس کے باوجود اس کا استعمال کیا جارہا ہے۔