لاہور:(آئی این پی)دہشتگردی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپولیس کی بھاری نفری نے داتا دربار اور اسکے گردونواح میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریش کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کے لیے بایئو میٹرک ڈیوائس کا استعمال بھی کیا۔ اس دوران پولیس نے ہوسٹلز، ہوٹلز اور گھروں کی چیکنگ کی جبکہ وہاں رہائش پذیر افراد کے کوائف مکمل نہ ہونے پر چار مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔