لاہور: (اے پی پی) لاہور میں بھی پی آئی اے ملازمین کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کے بعد تمام سروسز بحال ہوگئیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد کی وزیراعلی پنجاب سے مذاکراتی ملاقات جاری ہے۔گزشتہ روز پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ کی جانب سے نجکاری کیخلاف ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعدلاہور میں بھی ملازمین کاموں پر لوٹ آئے،شہر میں ٹکٹنگ سروس سمیت فلائٹ آپریشن بھی معمول کے مطابق جاری ہے ۔جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ کی قیادت میں چھ رکنی وفد کی ماڈل ٹاون میں وزیراعلی پنجاب کے ساتھ ملاقات جاری ہے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی آئی اے ملازمین کے وفد نے مطالبات شہباز شریف کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔