خبرنامہ پنجاب

لاہور:چائلڈ پروٹیکشن بیورو کےدفترمیں آتشزدگی

لاہور:(آئی این پی) آگ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سٹورروم میں لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹور روم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے ایک گھنٹے کی امدادی کاررائیوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے واقعہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی زیر کفالت رہنے والے بچوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم تمام بچے محفوظ رہے۔ آگ لگنے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن صبا صادق کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں موجود تمام بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔