لاہور(اے پی پی)لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔رائے ونڈ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں،ڈاکووں نے دکاندار سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے آصف موقع پر دم توڑ گیا، اہل علاقہ کے مطابق علاقے میں ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی یہ آٹھویں واردات تھی۔ ادھر رائے ونڈ سڑک پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جو سی آئی اے کاہنہ کے ایک اہلکار کے قتل سمیت ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطوب تھا۔