خبرنامہ پنجاب

لاہور:ڈکیتی اورچوری میں ملوث خواتین کا3 رکنی گینگ گرفتار

لاہور:(آئی این پی) لاہورپولیس نےخواتین ڈاکوؤں پرمشتمل ایک گروہ گرفتار کیاہے،جس کےقبضےسے گاڑی ،موٹرسائیکل ، زیورات اور مسروقہ سامان برآمد کر لیاگیا ہے ۔ غازی آباد پولیس کےمطابق ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث خواتین کا 3 رکنی گروہ گرفتارکیاگیاہے،جن کے قبضےسے گاڑی ، موٹرسائیکل ، زیورات سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیاگیاہے۔ گروہ میں رابعہ ، شبنم اور کنیز نامی خواتین شامل ہیں،پولیس کاکہناہےکہ تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔