لاہور:(آئی این پی)سی آئی اے لاہور نے ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث بائیس ملزمان کو گرفتار کرکے چار کروڑ روپے سے زائد کی لوٹی گئی رقم اور زیورات برآمد کرلئے۔ سی سی پی او نے حکومت سے جدید مانیٹرنگ سسٹم کی بھی مانگ لیا۔ سی سی پی او لاہور امین وینس نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ہونیوالے ملزمان لاہور سمیت پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں ساٹھ سے زائد وارداتیں کرچکے۔ ملزمان بڑی گاڑیوں پر سوار ہو کر پوش علاقوں میں بڑی وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس نے ملزموں سے چار کروڑ پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ہے اور بڑی مقدار میں جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور کے مطابق حکومت سے سفارش کی جائے گی کہ عادی مجرمان کی نگرانی کیلئے جدید سسٹم قائم کیا جائے۔