خبرنامہ پنجاب

لاہور:ڈی ایس پی نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور:(آئی این پی ) کاہنہ کے علاقے میں ڈی ایس پی نے 15 سالہ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے عیاش افسر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ زیادتی کا واقعہ کاہنہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں عیاش ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے 15 سالہ لڑکی سونیا کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور لڑکی کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا ہے ۔