لاہور(اے پی پی)لاہور پولیس نے ایک ایسے چور کو گرفتار کیا ہے جس سے 66 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ چور کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسے ایسا چور بنایا جس نے موٹرسائیکلیں چوری ضرور کیں لیکن فروخت نہیں کیں،زمین میں ڈمپ کرتا رہا۔ملزم نادر رضا کا کہنا ہے کہ 7سال پہلے اس نے ایک موٹرسائیکل خریدی ،جو چوری کی نکلی تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔نادر رضا کے مطابق پولیس نے 25 ہزار لے کر اسے چھوڑ دیا اور 40 ہزار روپے موٹرسائیکل کےبھی مانگے۔ پولیس کے اس سلوک نے اسے چور بنا دیا۔شہر میں گھومتا، جہاں بغیرلاک موٹرسائیکل نظر آتی گھر لے آتا۔ لیکن اس نے آج تک نا تو کوئی موٹرسائیکل بیچی نا ہی اس کا کوئی پرزہ تک بیچا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نفسیاتی مریض ہے، چالان بنا کر عدالت بھیج دیں گے۔ لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ جن شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں ،انھیں بھی کوئی ریلیف ملے گا یا نہیں ۔