خبرنامہ پنجاب

لاہور‘کرکٹ پر جوا لگانے والے6 جواری گرفتار‘قبضے سے قیمتی سامان اور نقدی برآمد ‘مقدمہ درج

لاہور (ملت + آئی این پی) ملت پارک میں کرکٹ پر جوا لگانے والے6افراد کو گرفتار کرکیملزمان کے قبضے سے ایل سی ڈی،موبائل فون اور نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ہفتہ کو پولیس کے مطابق ملت پارک میں کرکٹ پر جوا لگانے والے 6افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزمان کے قبضے سے ایل سی ڈی ،موبائل فون اور نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزمان کادوبئی میں بھی رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتارملزمان سے تفتیش کرکے لاہور کے مزید سٹے بازوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔