لاہور:(آئی این پی) کوٹ لکھپت جیل میں قید سزائے موت کے ایک اور مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو محمد اسلم اور فرخ شہزاد کو پھانسی دی جانی تھی۔ فرخ اسلم اور مدعی کے درمیان صلح ہو جانے پر اس کی سزا پر عملدرآمد عین موقع پر روک لیا گیا جب کہ محمد اسلم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ اسلم نے 2003 میں مصری شاہ میں معمولی جھگڑے پر ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔ 2014 میں سانحہ اے پی ایس کے بعد سے اب تک 400 سے زائد مجرموں کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔