خبرنامہ پنجاب

لاہورکےتاج سینما میں لگی آگ بےقابو،3 افراد جھلس گئے

لاہور:(اے پی پی) گڑھی شاہو میں واقع معروف تاج سینما میں لگی آگ پرکئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں واقع تاج سینما میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ حادثے کے باعث سینما گھر کے 3 ملازمین جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ آگ بھجانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی مدد سے کارروائیاں جاری ہیں لیکن اس سلسلے میں کی جانے والی تمام تر کوششیں اب تک کامیاب نہیں ہوسکی ہیں ۔ علاقے میں ہر جانب دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں جب کہ گنجان آبادی کے باعث علاقے میں ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔