خبرنامہ پنجاب

لاہورکےمختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، 12 افراد گرفتار

لاہور: (آئی این پی) پولیس نے جوہر ٹاؤن اور سول لائن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی جانب سے بائیو میٹرک کے ذریعے شہریوں کے فنگر پرنٹس اور شناختی کوائف کی تصدیق کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر بارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جن سے تفتیش کی جا رہی ہے