خبرنامہ پنجاب

لاہورکے جنرل ہسپتال سے نومولود بچہ اغوا

لاہور(آئی این پی ) لاہور کی ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں دو جڑواں بچوں کو جنم دیا مگر اسے ایک بچہ دیا گیا دوسرا غائب کر دیا گیا۔ والٹن روڈ کی رہائشی خاتون کرن بی بی کا کہنا ہے کہ اس نے متعدد بار الٹراساؤنڈ کرائیجن میں دو جڑواں بچوں کا بتایا گیا تھا۔ تین روز قبل جنرل ہسپتال میں بچوں کی پیدائش ہوئی تو ایک بچہ اس کے حوالے کرتے ہوئے بتایا گیا کہ دوسرا بچہ نرسری میں ہے۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر انتظامیہ نے کہا کہ اس کا ایک ہی بچہ پیدا ہو اتھا، کرن کے خاوند نے پولیس کو بچے کے اغواء کی درخواست دے دی ،اس کے ورثاء نے ایک بچہ حوالے نہ کرنے پر وارڈ کے باہر احتجاج کیا۔