لاہور(آئی این پی) لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں پولیس ناکے کے دوران ایک گاڑی سے غیر ملکی شراب کی 500بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔ گلبرگ لاہور کی غالب مارکیٹ میں پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا ، وہاں سے گزرنے والی ایک مشکوک کار کو روک کر چیک کیا گیا تو کار سے غیر ملکی شراب کی 500بوتلیں برآمدہوئیں ۔ پولیس نے کار سوار شخص احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔