خبرنامہ پنجاب

لاہور:گاڑی فٹ پاتھ پرچڑھ گئی، 2 افراد زخمی

لاہور:(آئی این پی ) اچھرہ میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ جس سے گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی غیر معمولی طور پر متاثر ہوئی تاہم گاڑی کے گرین بیلٹ سے ہٹا دیا گیا اور ٹریفک کی روانی بھی معمول پر آگئی۔