خبرنامہ پنجاب

لاہور:گاڑی کھڑی کرنےکےتنازع پرفائرنگ، نوجوان ہلاک

لاہور:(آئی این پی ) لاہور کے علاقے سمن آباد میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بسطامی روڈ پر3 نوجوان گاڑی پر گھر آئے تو ہمسایوں کا رکشہ کھڑا تھا،انہوں نے رکشہ ہٹانے کا کہا توجھگڑا ہو گیا۔ اس دوران فائرنگ سے نعمان ،کاظم اور پرنس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کوہسپتال پہنچایا گیا جہاں 22 سالہ نعمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔فائرنگ کرنے والے ملزم فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔