لاہور(اے پی پی)لاہور کی جنوبی چھاؤنی کے علاقے نشاط کالونی میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نشاط کالونی میں دو گروپوں میں گاڑی پارک کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں گروپو ں میں فائرنگ ہوئی جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔