لاہور:(آئی این پی)لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں پولیس نے گاڑی سےبھاری مقدار میں شراب برآمد کرکے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرین ٹاون پولیس کے مطابق ناکے پر ایک گاڑی کو روکا گیا ، تو تلاشی کے دوران اس سے بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی شراب کے کارٹن اور بوتلیں برآمد ہوئیں ۔ پولیس نے گاڑی میں سوار2 خواتین ثریا، طاہرہ اور ڈرائیور اشفاق کو گاڑی سمیت حراست میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شراب سپلائی کرنے کا کاروبار کرتے ہیں۔