لاہور:(آئی این پی)نشتر کالونی میں 3 بچوں کی ماں نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خاتون کی حالت غیر ہونے پر پڑوسیوں نے اسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ اسپتال ذرائع نے موت کی وجہ زہر بتائی۔ خاتون کے بھائی اور چچا نے الزام لگایا ہے کہ سعدیہ کو اس کے سسرال والوں نے زہر کھلایا ہے۔ خاتون کے گھر والوں نے مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانے میں درخواست جمع کرا دی۔ پولیس نے قتل کے شبہ میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہر مشتاق اور دیور سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔