خبرنامہ پنجاب

لاہورہائیکورٹ،ججز، عدالتی افسران اورملازمین کومفت موبائل فون سروس

لاہور: (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے ججز ، عدالتی افسران اور مخصوص ملازمین کو باہمی روابط کے لئے مفت موبائل فون کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں نجی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ پنجاب کی جوڈیشری کوفعال کرنے کے لیےعملی اقدمات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ کے ججز اور گریڈ 17 سے اوپر کے عملے کے لئے مفت موبائل فون سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فیملی اور لاہور ہائیکورٹ کے نمبرز پر بھی مفت کال کرنے کی سہولت دستیاب ہو گی ۔ ججز اورعدلیہ کے افسران کو پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے جس کا مقصد ججز اورعدلیہ کے ملازمین کو روزمرہ کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا ہے ۔ اس معاملہ پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی عدلیہ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے اور آئندہ چند روز میں فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو جائیگا۔