خبرنامہ پنجاب

لاہورہائیکورٹ، سائبرکرائم ایکٹ کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمنظور

لاہور: (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے سائبر کرائم ایکٹ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چویدری نے موقف اختیار کیا کہ سائبر کرائم ایکٹ سےعوامی اظہار رائے پر پابندی لگائی گئی اور سوشل میڈیا سے متعلق ایجنسیز کو تمام اختیارات دیدئیے گئے ہیں کہ وہ کسی بھی شحض کے خلاف بغیر نوٹس جاری کیے کارروائی کرسکتے ہیں ۔ درخواست گزار نے بتایا کہ سائبرکرائم ایکٹ آئین سے متصادم ہے اور ریاست ایسا کوئی قانون نہیں بنا سکتی جو آئین سے متصادم ہو ، لہذا عدالت سائبر کرائم ایکٹ کو کالعدم قرار دے ۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اٹارنی جنرل ، وزارت قانون اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 26 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔