لاہور:(آئی این پی)لاہورہائیکورٹ نے بچے ماں سے لےکر باپ کےحوالےکرنے کی درخواست مسترد کردی ۔نشتر کالونی لاہورکےرہائشی ارشادنےاپنے4بچوں کی حوالگی کےسلسلے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔بچوں کی والدہ نوربی بی کی طرف سے مؤقف اختیارکیاگیاکہ ارشادنے دوسری شادی کرلی ہےاور 2سال سےوہ ہی بچوں کی پرورش کررہی ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد بچے ماں سےلےکر باپ کےحوالےکرنے کی درخواست مسترد کردی۔